ابنا: سات ماہ بعد نيٹو سپلائي بحال ہونے کے بعد ہي ايک ہفتہ قبل خيبر ايجنسي ميں نيٹو کے لئے سامان رسد لے جانے والے ايک ٹرک ڈرائيور کو ہلاک کرديا گيا تھا جس کے بعد سے طور خم بارڈ ، نيٹو سپلائي کے لئے بند کرديا گيا ہے ۔دوسري طرف بلوچستان کے علاقے چمن سے نيٹو سپلائي کا سلسلہ جاري ہے اور اب تک کي اطلاع کے مطابق دسيوں کنٹينر اس راستے سے افغانستان ميں داخل ہوچکے ہيں ۔ اس وقت تقريبا پينتيس کنٹينر چمن بارڈر پر کھڑے ہيں جو کسٹم کليئرنس کے بعد روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ نيٹو سپلآئي بحال کئے جانے کے حکومتي فيصلے پر پاکستان کے مختلف حلقوں نے شديد ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے حکومتي فيصلے کو ملکي مفاد کے خلاف قرارديا ہے۔
.......
/169